ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طوفان بائپر جوائے کراچی کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے ، الرٹ جاری

اسلام آباد: بحیرہ عرب میں موجود طوفان بائپر جوائے کراچی سے 700کلومیٹر دور ہے جس کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا ،طوفان پندرہ جون کی شام پاکستان کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔

کراچی کے ساحل پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث لہریں 8سے 10فٹ بلند ہوسکتی ہیں، ماہی گیر کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 700 کلومیٹر دور ہے، جب کہ ٹھٹھہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دورہے، طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹرکے فاصلے پرہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں 13 جون سے تیز ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس دوران ہوائیں 60 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری طوفان بائپر جوئے سائیکلون کے پیشگی ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں