ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

کراچی:گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 38 میگاواٹ ہو گیا، بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 652 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار 8سو 54 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں،جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11ہزار 284 سو میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہناہے کہ شمسی توانائی سے 0 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،جبکہ ایٹمی پاور پلانٹ سے 2 ہزار 148 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، ونڈ پاور پلانٹس 984 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن کامزید کہنا تھا کہ بیگاس سے 148 میگاوٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں