واشنگٹن:امریکا کے80سالہ صدر جو بائیڈن دانت کے درد میں مبتلا ہوگئے،دانت کے علاج کیلئے صدر بائیڈن کی تمام مصروفیات منسوخ کر دی گئیں۔
امریکی صدارتی محل وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن کو اس علاج کیلئے بے ہوش نہیں کیا جائے گا لہذا 25ویں ترمیم کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔
وائٹ ہائوس کے مطابق صدر بائیڈن کو اتوار کے روز دانت کے درد کی شکایت ہوئی تھی، جس کے بعد صدر بائیڈن کا فوری طور پر روٹ کینال کا پروسیجر کیا گیا تھا،درد میں آرام نہ آنے پر صدر بائیڈن دوبارہ روٹ کینال کا پروسیجر کروائیں گے۔
روٹ کینال کے لیے صدر بائیڈن کو بے ہوش نہیں کیا جائے گا، اس لیے صدر کی ذمہ داری عارضی طور پر نائب صدر کو دینے کی 25ویں ترمیم کا استعمال نہیں ہوگا۔