ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال کے پہلے 6 مہینوں میں انطالیہ ہوائی اڈے پر پروازوں کا نیا ریکارڈ

سال کے پہلے 6 مہینوں میں انطالیہ ہوائی اڈے پر پروازوں کی سب سے زیادہ تعداد حاصل کی گئی ہے۔

انطالیہ میںسیاحت کی وجہ سے بڑے پیمانوں پرطیاروں  کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسٹیٹ ایئرپورٹس اتھارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان کے مطابق انطالیہ ایئرپورٹ پر  10 جون بروز ہفتہ فضائی ٹریفک میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

اس سال کے پہلے 6 مہینوں میں 1070 طیاروں کے ساتھ سب سے زیادہ پروازیں ہوئی ہیں۔  ہوائی اڈے پر، اندرون ملک 116 پروازیں اور بین الاقوامی پروازوں پر 954 پروازیں ہوئی ہیں اور اس طرح  ، ایک ہی دن اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں سے  182 ہزار 113 مسافروں کی آمدو رفت ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں