صدر رجب طیب ایردوان نے قازقستان کے صدر قاسم جومرت توکایف سے جنگل میں آگ لگنے سے 14 جنگلاتی کارکنوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایردوان نے توکایف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران ایردوان نے قازقستان کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے اللہ سےمغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
قازقستان کے عوام کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے، ایردوان نے کہا کہ وہ قازقستان کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔