ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالی : ٹریفک حادثے میں 15افراد ہلاک ،32زخمی

باکو:افریقی ملک مالی میں دوبسوں اور ٹرک کے مابین تصادم میں 15افراد ہلاک او ر 32زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح چار بجے پیش آیا جہاں سیگو شہر میں دو بسیں مویشی لے جانے والے 10ٹن وزنی ٹرک سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور 32زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

ریسکیوحکام کاکہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی تیزرفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں