ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو جوزف گوبلز کا لقب دے دیا

Prime Minister Shahbaz Sharif will go to Azerbaijan tomorrow on a 2-day visit, Foreign Office

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو اس دور کے جوزف گوبلز کا لقب دے دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر کوئی اس دور کے جوزف گوبلز کے لقب کا مستحق ہے وہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، جوزف گوبلز جرمن نازی پارٹی کے چیف پروپیگنڈسٹ تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بولنے کے فن میں کمال رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وہ ایک سال کے دوران عسکری قیادت کینام لیتے رہے لیکن وہ بھول گئے انہوں نیایک سال کے دوران حامیوں کوتشدد پر اکسایا ، حقیقی آزادی کے نعروں کے ذریعے عوام کے جذبات کا استحصال کیا۔

شہباز شریف نے  کہا کہ عمران خان نے مذہبی علامات کے استعمال کر کے جہاد کا حلف بھی لیا، ان کے غنڈوں نیریاستی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، بعد میں چیئرمین پی ٹی آئی نیتشدد کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں