ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آذربائیجان پاکستان کو ہرماہ رعایتی نرخوں پرایل این جی فراہم کریگا

باکو: وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، دونوں ممالک کی قیادت نے اشتراک عمل کو نیکسٹ لیول پر لے جانے کا فیصلہ کر لیا، آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کو رعایتی نرخوں پر ایل این جی فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے دو روزہ دورہ کے دوران روس کے بعد آذربائیجان سے بھی پاکستان کیلئے توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے ایک اور بڑی خوشخبری آ گئی، آذربائیجان سے اگلے ماہ سے رعایتی ایل این جی کارگو پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے، کابینہ نے ایل این جی لانے کی منظوری دے دی ہے۔

شہباز شریف نے آذر بائیجان کے صدر کو ملاقات میں آگاہ کیا، شہباز شریف گزشتہ 6 ماہ سے اس ڈیل پر کام کر رہے تھے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اس ڈیل پر باضابطہ عمل درآمد شروع ہو جائے گا، آذربائیجان کی قومی ایل این جی کمپنی ہر ماہ رعایتی قیمت پر ایک ایل این جی کارگو پاکستان بھجوائے گی۔

دونوں ممالک کا توانائی، زراعت، دفاع، سرمایہ کاری وتجارت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق ہوا، آذربائیجان پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں تعاون کرے گا، آذربائیجان پاکستان کی تیل و گیس کے شعبے میں مدد کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں