ترکیہ وزارت مواصلات نے سوٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں صدر رجب طیب ایردوان کے خلاف اشتعالی مظاہرے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزارت مواصلات نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کے پرچم کو ہدف بنانے والے اشتعالی اقدامات کی مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ حملہ ناقابل قبول ہے۔
بیان میں سوٹزر لینڈ سے واقعے کی فی الفور تفتیش شروع کروانے اور اشتعالی اقدامات کے فاعلوں کی نشاندہی کے بعد ضروری کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم، وزارت خارجہ اور دیگر تمام متعلقہ عہدے داران کے ہمراہ واقعے پر نگاہ رکھیں گے۔ ہم سوٹزر لینڈ سے توقع رکھتے ہیں کہ اس نوعیت کے مذموم حملوں اور دہشتگرد تنظیموں کے سیاہ پروپیگنڈے کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی”۔