ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرنگ مقدمہ،مونس الہی کی اہلیہ سمیت 4 ملزمان کی ضمانت میں توسیع

لاہور:ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی اہلیہ سمیت 4 ملزمان کی ضمانت میں 21 جون تک توسیع کر دی گئی.

بینکنگ جرائم کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ میں مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی ، زارا الہی سمیت 4 ملزمان کی عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی.

 جج محمد اسلم گوندل نے عبوری ضمانت پر سماعت کی،ایف آئی اے کا تفتیشی افسر رخصت پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہوا، چاروں ملزمان نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی،درخواست گزار نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا گیا.

 عدالت عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے،بعدازاں عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں میں 21 جون تک توسیع کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں