ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 قومی اسمبلی اجلاس ، ترقیاتی فنڈز کو لیپس ہونے سے بچانے کیلئے قرارداد  متفقہ طور پر منظور  

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اج لاس میں استعمال نہ ہونے والے اضلاع کی سطح پر فراہم کیے جانے والے ترقیاتی فنڈز کو لیپس ہونے سے بچانے کیلئے قرارداد قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کر لی گئی.

 قرارداد وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے پیش کی قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کے اختتام پر فنڈز کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ان لیپس ایبل اکا ونٹ میں رکھا جائے.

 وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پائیدار ترقی کے اہداف پروگرام کے تحت اضلاع کو ترقیاتی فنڈز دیئے جاتے ہیں،مالی سال کے اختتام پر استعمال نہ ہونے والے فنڈز لیپس ہوجاتے ہیں.

بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن اسمبلی ڈاکٹر نثاراحمد چیمہ نے کہاکہ 28مئی کوپاکستان کی تاریخ کا وہ دن جب فخر سے ہمارے سر اٹھ گئے 9مئی سیاہ دن ہے جس دن ہمارے سر شرم سے جھک گئے۔

 پی ٹی آئی کا کام کیا شیطان اور ہندوستان کو خوش کرنا ہے ۔ان کھیلاڑیوں اور اناڑیوں نے ملک کے ہر شعبے میں تباہی مچائی ۔9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دی جائے ۔

اورسیز کی محب الوطنی پر شک نہیں کرنا چاہیے ۔اورسیز کے دل ٹوٹے ہوئے ہیں ان کو گلے سے لگانے کی ضرورت ہے ایوان میں بیٹھے تمام ارکان سے زیادہ محب وطن ہیں۔

اورسیز پاکستانیوں کی محبت پاکستان کے ساتھ ہے چاہے عرب ممالک سے ہوں یا امریکہ کینیڈا سے ہوں ۔

کاشتکاروِں کے تمام ٹویب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائیانہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جعلی طیارہ کیس، تنخواہ نہ لینے کے میں ہٹایا گیانواز شریف نے کارکنوں کو اکسایا نہ ہی تنصیبات پر حملے کیے، میرے ضلع کو گجرات کی بجائے گوجرانوالہ کا حصہ بنایا جائے .

علی پور چھٹہ اور گوجرانوالہ سڑک کو ڈبل کیا جائے سیگریٹ پر پابندی لگائی جائے یا ٹیکس کو بڑھایا جائے، پڑوسی ممالک میں 50 فیصد سے زائد ٹیکس عائد ہے سیگریٹ کے دھوئیں سے سیگریٹ نہ پینے والے بھی متاثر ہو رہے ہیں.

 یورپ جانے کے لئے پی آئی اے روٹ کو بحال کیا جائے اور مشکلات حل ہونی چاہیں،عافیہ صدیقی کو امریکہ سے واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں جب جنرل مشرف نے امریکہ کو خوش کرنے کے لئے ہر بات مانی،مشرف دور میں امریکہ نے پاکستانی سرزمین سے 57 ہزار سے زائد جملے کئیاب حکومت کو چاہیے کہ عافیہ صدیقی کو واپس پاکستان لایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں