ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں شدید گرمی اور لو،98 افراد ہلاک

بھارت کی شمالی ریاستیں اتر پردیش اور بہار میں شدید گرمی کے سبب تین دن کے دوران کم از کم 98 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف مغربی ریاست گجرات میں آنے والے بپر جائے طوفان کے بعد معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں جب کہ 15 سو سے زائد گاؤں اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں شدید گرمی اور لو کے  دوران 54 افراد ہلاک جبکہ بہار میں 44 افراد کی اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔

نشریاتی ادارے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں سرکاری حکام کے حوالے سےبتایا گیا ہے کہ اتر پردیش کے شہر بالیا میں 15 سے 17 جون کے درمیان 54 اموات رپورٹ کی گئیں جب کہ پچھلے تین دنوں کے دوران کم از کم 400 افراد کو بخار، سانس لینے میں دشواری اور دیگر طبی وجوہات کی وجہ سے اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

حکام کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے والے اکثر مریضوں کی عمریں 60 سال سے زیادہ ہیں۔

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر جینت کمار کا کہنا ہے کہ بالیا شہر میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں