ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضمانت منظور ہونے کے باوجود پرویز الہی کی رہائی ممکن نہ ہوسکی

لاہور:اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ضمانت منظور کرلی تاہم پرویز الہی کے ضمانتی مچلکے منگل کو عدالت میں جمع نہ ہونے کے باعث رہائی ممکن نہ ہوسکی۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج علی رضا نے  سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کی تھی۔اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب  عدالتی وقت تک چوہدری پرویز الہی کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع نہ ہوسکے، ذرائع کے مطابق پرویزالہی ضمانتی مچلکوں کے حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو عدالتوں سے ضمانتیں ہونے کے بعد کئی بار دوسرے کیسز میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں