ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین: ریستوران میں دھماکہ، 31 افراد ہلاک اور 7 زخمی

چین کے ‘ننگشیا ہوئی’ خودمختار علاقے کے مرکزی شہر ینچوآن کے ایک ریستوران میں  گیس دھماکے  کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ینچوآن کے ایک باربی کیو ریستوران میں شام کے وقت دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

چینی حکام کے مطابق یہ واقعہ ملک میں "ڈریگن بوٹ فیسٹیول” کی 3 روزہ تقریبات سے قبل پیش آیا ہے اور دھماکہ ریستوران کے  باورچی خانے میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لئے کوششیں کی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں