ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جناح ہاؤس حملہ:عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل

لاہور:کے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ 

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت لاہور کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے حکام کو 4 روز میں شناخت کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو لاہور کے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

رابعہ سلطان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے شوہر کی پیشی کے موقع پر ملاقات کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں