ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے، چوہدری شجاعت

لاہور: مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

صدر مسلم لیگ چوہدری شجاعت نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت متاثرہ خاندانوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے، انسانی اسمگلنگ ایک مکروہ غیر قانونی دھندہ ہے جو اب تک ہزاروں جانیں لے چکا ہے، انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں نرسنگ کئیر کے شعبے میں روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں، جہاں اسٹوڈنٹس کو کوالٹی ٹریننگ دے کر بہتر روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں