ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے متجاوز، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک جا پہنچا

لاہور:ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے مختلف علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ 

ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع پاؤر ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 235 میگاواٹ ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔   

پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے، سرکاری تھر مل پاور پلانٹس 520 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار میگاواٹ ہے۔ 

پاور ڈویژن ذرائع نے مزید بتایا کہ ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار ایک ہزار 2 سو 25 میگاواٹ ہے، سولر بجلی گھروں کی پیداوار 120 ہے اور بگاس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار 2 سو 70 میگاواٹ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں