ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر اور قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم

Prime Minister Shahbaz Sharif will go to Azerbaijan tomorrow on a 2-day visit, Foreign Office

پیرس:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر اور قیمتی اثاثہ ہیں، وطن کی ترقی کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فرانس میں مقیم پاکستانی برادری سے ملاقات کی جس میں پاکستان بزنس فورم کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، نہایت کٹھن فیصلوں سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں، گزشتہ 4 سال میں معیشت تباہ، بے روزگاری اور مہنگائی آسمان پر پہنچا دی گئی، پاکستان خارجہ محاذ پر تنہائی کا شکار تھا، ایک سال کی مسلسل محنت سے خارجہ تعلقات بحال کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی میں اکنامک ریوائیول پلان سنگ میل ثابت ہوگا، سرمایہ کاری میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل بنا دی ہے، معاشی خود مختاری، ترقی اور مضبوطی ہی پاکستان کا مستقبل محفوظ بنا سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں