ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے عوام کی طرف اسلحہ اٹھانے والے ہر کس کو کڑی سزا دی جائیگی، صدر پوتن

روسی صدر ولا دیمر پوتن کا کہنا ہے کہ ہمارے عوام کو اسلحہ کا نشانہ بنانے والے ہر کس کو کڑی سزا دی جائیگی۔

روسی ریاست اور سیکیورٹی فرم ویگنر کے درمیان پھوٹنے والے بحران کے بعد ایک پریس کانفرس کا اہتمام کرنے والے پوتن نے فرم کی کاروائی کو "مسلح بغاوت” کے طور پر بیان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بغاوت کے خلاف لڑ رہے ہیں،  یہ اندورنی بغاوت  ایک بڑا دھچکا ہے، ہم  بغاوت کو کچلنے کے لیے سخت ترین اقدامات کریں  گے۔ ماسکو اور دیگر شہروں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ روسی شہر روستوف کی صورتحال ’ پیچیدہ ‘ ہے۔”اس وقت ہمارے عوام کے مستقبل کا تعین کیا جا رہا ہے اور تمام قوتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہر قسم کے جھگڑوں کو ایک طرف چھوڑنا  لازمی ہے۔”

پوتن نے بتایا کہ "ہم روس کے دوبارہ  بٹنے کی اجازت  نہیں  دیں گے۔۔ ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کریں گے۔” کہ روسی فوج کو مسلح بغاوت کے منتظمین کو بے اثر کرنے کے لیے ضروری احکامات جاری کردیے  گئے ہیں۔

پوتن نے زور دیتے  ہوئے کہا کہ مسلح بغاوت کی کوشش کرنے والوں کو لامحالہ سزا دی جائے گی اور وہ قانون اور عوام کے سامنے جواب دیں گے۔فوجی بغاوت پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔ بغاوت کرنے والوں نے روس کے ساتھ غداری کی ہے۔ اس بغاوت میں شامل لوگوں پر روز دیتا ہوں کہ  وہ ہتھیار پھینک دیں۔ ہم  ہر طرح کے امتحان میں  سرخرو ہوتے ہوئے مزید طاقتور  بن کر ابھریں گے۔

روسی وزارت دفاع نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ ویگنر نے ان کے کیمپ پر حملہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں