ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقتدار میں ہونے پر پولیس آگے اور نہ ہونے پر پیچھے ہوتی ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد:وفاقی  وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اقتدار میں پولیس آگے ہوتی ہے اور اقتدار میں نہیں ہوتے تو پولیس پیچھے ہوتی ہے‘تاثر دیا جا رہا ہے کہ ارکانِ پارلیمنٹ کو خصوصی جہاز پر حج پر لے جایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے دفاع نے کہاکہ  ارکانِ پارلیمنٹ اپنے خرچ پر حج پر جا رہے ہیں، حج پر جانے والے کسی ایم این اے کو اضافی سہولت نہیں دی جا رہی‘بجٹ کا مرحلہ مکمل ہو گیا ‘آئی ایم ایف سے معاہدے کا مرحلہ بھی مکمل ہو جائیگا‘درخواست کرتا ہوں کہ پروٹوکول استعمال نہ کریں، لمبے لمبے پروٹوکول دیکھ کر عوام گالیاں دیتے ہیں، تاحیات 12 بندے، گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر غریب ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا‘قومی اسمبلی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کی مراعات والے بل کو منظور نہ کرے۔

انہوں نے کہاکہ  ‘لوگوں کے خوابوں کا مراعات لے کر مذاق اڑانا مناسب نہیں‘ اگر اتنا ہی خطرہ ہے تو سیاست چھوڑ دیں، درخواست کرتا ہوں کہ پروٹوکول استعمال نہ کریں، لمبے لمبے پروٹوکول دیکھ کر عوام گالیاں دیتے ہیں، تاحیات 12 بندے، گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر غریب ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ لوگوں کے خوابوں کا مراعات لے کر مذاق اڑانا مناسب نہیں، اگر اتنا ہی خطرہ ہے تو سیاست چھوڑ دیں اور کوئی اور کام کریں، اگر کسی کی دشمنی ہے تو وہ ذاتی حیثیت میں گارڈز رکھ لے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں