کراچی: پاکستان میں تجارت سے وابستہ داؤد فیملی کے دو افراد کی سب میرین ٹائٹن حادثہ اور یونان میں سیکڑوں افراد کی اموات پر پاکستانی شوبز فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان کی ناگہانی موت پر صبا قمر، ماورا حسین، احمد علی بٹ اور فریحہ الطاف نے سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات لکھے ہیں۔
صبا قمر نے اندوہناک واقعے پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی دعائیں اس سانحے کے موقع پر داؤد فیملی کے ساتھ ہیں۔
When did humans get so insensitive.. what I am seeing online breaks my heart.. ya Allah rehem ker.. insan to insan pe rehem nahi ker raha…
My deepest condolences to everyone associated to both the catastrophic incidents.. and my love to anyone… who needs it a little more…
— MAWRA HUSSAIN (@MawraHocane) June 22, 2023
ماورا حسین نے ٹویٹر پر پوسٹ کی کہ آخر انسان اتنے بے حس کیسے ہوجاتے ہیں، اللہ تعالیٰ یونان اور ٹائٹن حادثوں کے مرحومین پر رحم فرمائے۔
فریحہ الطاف نے لکھا کہ داؤد فیملی پاکستان کا ایک بہترین تجارتی خاندان ہے اور ملک کیلئے ان کی خدمات شاندار ہیں، اس سانحے کے موقع پر میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
The Dawood Family is one of the best families in Pakistan! Their contribution to education, entrepreneurship is outstanding. Just go visit the Science Museum in Karachi which they set up! Sending them love ❤️ prayers in the times of this tragic loss. #Titan #submarino https://t.co/UMELfTKbpx
— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) June 23, 2023
احمد علی نے سانحے کی خبر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور افسوسناک خبر پر مرحومین کیلئے دعائیں کی۔