ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علماء کرام کا فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ

لاہور:علماء کرام کے وفد نے جناح ہاس لاہور کا دورہ کیا، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

اس موقع پر علمائے کرام نے کہا کہ نو مئی کو جناح ہاس پر ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، جناح ہاس بابائے قوم اور پاک فوج کا گھر تھا، اس پر حملہ کرنے والے ملک دشمن عناصر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم سب یہ سمجھتے ہیں کہ افواجِ پاکستان عالمِ اسلام کی فوج ہے، پاک فوج کی بقا میں ملک کی بقا ہے، ناگہانی آفات میں بھی پاک فوج کا مثالی کردارہے جو ہمہ وقت عوامی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں، پاکستان کے محافظ صرف وہ لوگ نہیں جو وردی پہن کر کھڑے ہیں، پاکستان کا محافظ ہر محب وطن پاکستانی ہے۔ 

وفد کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان جہاں پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کی ضامن ہے ، وہیں افواجِ پاکستان اسلام کا پرچم بھی بلند رکھنے کی ضامن ہے، افواجِ پاکستان پر انگلی اٹھانے یا ایسا شرمناک اقدام کرنے سے پہلے یہ یاد رکھیئے گا کہ ہم پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

علما کرام کے وفد نے ملکی اثاثوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ آور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں