ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارشوں سے20افراد کی ہلاکت قابل افسوس، مجرمانہ غفلت پر کارروائی کی جائے، جاوید قصوری

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حالیہ پری مون سون کی بارشوں سے لاہور کی اہم شاہراؤں سمیت شادمان، مزنگ، مسلم ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن میں بھی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

محمد جاوید قصوری نے کہاکہ  جنرل اسپتال کے وارڈز میں پانی داخل ہونا انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انڈر پاس پانی سے بھر چکے ہیں۔ شہر کے کئی نشیبی علاقے زیر آب ہیں۔پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو نے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ موسیمات کی وارننگ کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے روایتی بے حسی کا مظاہر ہ کیا اور پیشگی اقدامات صرف کاغذوں تک محدود رکھے۔مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے مرتب کی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کے نقصان کا سامناہے۔ بارش کے پانی کی نکاس کا درست نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہر کو متعدد دیگر مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور شہر میں ایک افراتفری کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں