ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں گورنر پنجاب رہنے والے عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ 

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاس میں جلا وگھیرا واور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو پیش کیا اور ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر دوبارہ جیل بھیج دیا۔ 

یاد رہے کہ 23 جون 2023 کو عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو شناخت پریڈ کے لئے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزمہ کی 27 جون تک شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں