ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عیدکے موقع دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

لوئر دیر:سی ڈی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 5 خود کش جیکٹس برآمد کرلی گئیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ 19ریموٹ کنٹرول بم اور دستی بم بھی برآمد ہوئے، جب کہ 3 ایس ایم جی 30 ہائی، دھماکا خیزمواد، 16عدد ایس ایم جی میگزین، سینکڑوں کارتوس، میڈیسن کپڑے اور بیگز بھی برآمد ہوئے۔

ڈی پی او لوئر دیر نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی لوئر دیر اور ملاکنڈ کے بارڈر پر کی گئی، جس میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا، یہ بارود عید کے موقع پر دہشتگردی کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم بروقت کارروائی کے بعد یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں