ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلاموفوبیا کا شکار ہو کر مغربی ممالک اسلام کی حقانیت سے خوفزدہ ہیں، محمد جاوید قصوری

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے سویڈن عدالت کی سرپرستی میں قرآن پاک کے نسخے جلا کر شہید کرنے کے اشتعال انگیز انہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کی آڑ میں ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری کرنا شرمناک اقدام ہے۔

محمد جاوید قصوری نے کہاکہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ سویڈن میں اس سے قبل بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پیش آچکے ہیں ۔ 2013میں فرانس کے صدر میکرونی بھی گستاخانہ خاکے آویزاں کرنے کی حوصلہ افزائی کر چکے ہیں ۔ اسلاموفوبیا کا شکار ہو کر مغرنی ممالک اور امریکا اسلام کی حقانیت سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعائر اسلام کی توہین آمیزی سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں ۔ عالم اسلام کو اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔عالمی امن کو یقینی بنانے کے لئے تعصب کی عینک کو اتارنا ہوگا ۔

محمد جاوید قصوری نے کہا کہ محض” او آئی سی ”کا اجلاس بلا نا اور ایک اعلامیہ جاری کر دینا کافی نہیں، توہین آمیزی کے واقعات کی مستقل روک تھام کے لئے مل کر عملی اقدامات کئے جائیں۔ توہین رسالت اور توہین قرآن کے بڑھتے واقعات کے سدباب کے لئے جذبہ جہاد پیداء کرنا ہو گا، او آئی سی اور اسلامی ممالک کے حکمران توہین رسالت اور توہین قرآن کے واقعات پر خود کو صرف مذمت تک ہی محدود نہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عناصر دنیا میں بدامنی کے اصل ذمہ دار ہیں کہ جو توہین رسالت اور توہین قرآن کو اظہار رائے کی آزادی قرار دیتے ہیں، اس طرح کے شرپسند عناصر کے خلاف اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اعلان جہاد کرنا چاہئیے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ جہاد کا راستہ اختیار کرکے ہی عالمی سطح پر حضور ۖکی عزت و ناموس اور قرآن کریم کی حرمت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ توہین رسالت اور توہین قرآن کے مرتکب عناصر کی مکمل سرکوبی کے لئے عملی اقدامات میں پہل کرے اس حوالے سے ابتدائی طور پاکستان سویڈن کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کو فوری طور پر منقطع کرے۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور تمام مذاہب کی تعلیمات اور عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں