ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زم ایفرو ٹی 10 کا پہلا ایڈیشن 20 جولائی سے کھیلا جائیگا

کراچی: زیم ایفرو ٹی 10 کا پہلا ایڈیشن 20 جولائی سے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں شریک 5 ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا انتخاب کرلیا۔لیگ میں 8 پاکستانی کرکٹرز بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز منعقدہ ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں آصف علی، محمد عامر، مرزاطاہربیگ اور طیب علی کو ڈربن قلندر نے چُنا جب کہ محمد عرفان کیپ ٹاؤن اسمپ ، شاہنواز دہانی ہرارے ہریکنز، عثمان شنواری اور محمد حفیظ جوہانسبرگ بفلیو کی جانب سے کھیلیں گے۔

تمام ٹیمیں آنے والے دنوں میں اپنے اسکواڈ میں ایک اور کھلاڑی کو شامل کریں گی کیونکہ پانچ کرکٹرز کو قومی ایمرجنگ پلیئر پروگرام سے منتخب کیا جائے گا ، جو نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے کےلیے تیار کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا  فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں