ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس کے سائیکل سوار وکٹر لافے نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

بارسلونا: فرانس کے سائیکل سوار وکٹر لافے نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا،

اسپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 110ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نیسپین میں ویٹوریا گیسٹیز سے سان سیباسٹین تک کا 209کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔

27 سالہ فرانسیسی سائیکل سوار وکٹر لافے نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 209کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 46منٹ اور 39سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی،بیلجیم کے سائیکلسٹ واٹ وین ایرٹ نے دوسری جبکہ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

برطانوی سائیکلسٹ ایڈم رچرڈ یٹس کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3406کلو میٹر کا سفر طے کریں گے

۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں،ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24روز جاری رہنے کے بعد 23جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں