ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

النصر نے رونالڈو کے بعد محمد صلاح سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے

نیو یارک:اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر نے لیورپول کے اسٹرائیکر محمد صلاح سے معاہدے کیلئے رابطے بڑھانا شروع کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کرسیٹانو رونالڈو کے بعد رواں سیزن میں محمد صلاح سمیت بڑے کھلاڑیوں کو سائن کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ التحاد کلب فرانسیسی کھلاڑیوں میں کریم بینزیما، این گولو کانٹے اور خالدو کولیبالی کی خدمات لے چکا ہے۔

محمد صلاح نے سال 2017میں لیورپول کلب میں شمولیت اختیار کی تھی، انہوں نے 305میچوں میں کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 186گول اسکور کیے جبکہ 79اسسٹ فراہم کیے،لیورپول کے اسٹرائیکر گزشتہ سیزن میں اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرے تھے انہوں نے 30گولز اسکور کیے جبکہ 16میں اسسٹ فراہم کیے تھے۔

سعودی عہدیدار حفیظ المدلیج کا کہنا ہے کہ محمد صلاح کے پاس اب بھی لیورپول کو خیرباد کہنے کا موقع ہے، میں امید کرتا ہوں کہ اگر وہ ابھی نہیں آتے ہیں تو وہ مستقبل میں آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں