ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سٹیون جیرارڈ سعودی فٹبال کلب الاتفاق کے مینجرمقرر

لندن:انگلینڈ اور لیور پول کے سابق مڈفیلڈر سٹیون جیرارڈ کو سعودی فٹبال کلب الاتفاق کا مینجر مقرر کر دیا گیا۔

کلب کے چیئرمین خالد الدبل نے کہا ہے کہ بلا شبہ سٹیون جیرارڈ کی موجودگی ہماری لیگ میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہوگی۔

خیال رہے کہ الاتفاق کلب گزشتہ سیزن میں 16ٹیموں پر مشتمل سعودی پرو لیگ میں ساتویں نمبر پر تھا۔

سٹیون جیرارڈ گزشتہ سال اکتوبر میں ایسٹن ولا کے منیجر کے عہدے سے برطرف ہونے کے بعد سے کام سے باہر تھے انہوں نے سعودی کلب کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں