ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی اسرائیلی فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے جنین میں اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے کیے گئے چھاپوں اور فضائی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں 10 فلسطینی شہید اور 50 زخمی ہوئے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا گیاہے کہ قابض طاقت کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف تشدد کی یہ تازہ کارروائیاں فوری طور پر ختم ہونی چاہیے۔ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کے ان ظالمانہ اور غیر قانونی اقدامات کو رکوانے اور فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

انہوں نے کہاکہ   پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت سمیت ان کے حقوق اور آزادیوں کے مکمل حصول کے لیے ان کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ہم اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف کو اس کے دارالحکومت کے طور پر ایک قابل عمل، خود مختار اور متصل فلسطینی ریاست کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں