ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں5رکنی کمیشن فوادچوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ فوادچوہدری کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے سماعت کے التواء کی استدعا کی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ کیس ملتوی کردیں،ہائیکورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کردے گی، ہائیکورٹ میں آج وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دینے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے نمائندے نے کمیشن کو بتایا کہ فوادچوہدری کے وارنٹس کی تعمیل کے لئے ان کی رہائش گاہ گیا، فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ملے تھے۔

فیصل چوہدری نے کہا سیاسی مقدمات ہیں،فواد ہمیں بھی نہیں ملے۔ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے معاون وکیل کی استدعا مسترد کرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں