ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افواج پاکستان کا حوالدار لالک جان شہید کو زبردست خراج عقیدت

راولپنڈی: افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید، نشان حیدر کے 24ویں یوم شہادت کے موقع پر  زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  حوالدار لالک جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی ثابت قدمی، فرض سے لگن اور بے مثال جرات جیسی صفات افواج پاکستان کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں پہ ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔

پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کے لیے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔  وطن کی خاطر  دی جانے والی یہ قربانیاں  ہمارے لیے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں