ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کے ساتھ قائم کردہ تعاون مطلوبہ سطح پر نہیں، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل میریانو گروسی  کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ قائم کردہ تعاون مطلوبہ سطح پر نہیں ہے۔

گروسی نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "اٹامک ایجنسی کا ایران کے ساتھ  تعاون جاری ہے، لیکن یہ حسب منشا سطح پر نہیں ہے۔”

گروسی نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی معطلی کے حوالے سے صورتحال کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایٹمی معاہدے کے حوالے سے کوششیں فی الحال تعطل کا شکار ہیں،اس حوالے سے زیادہ پیش رفت نہیں ہو ئی۔”

گروسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مارچ میں ایران کا دورہ کیا تھا اور معاہدے کے حوالے سے "بہت سے معاملات زیر التوا ہیں”۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں