ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران:شاہ چراغ مزار پر حملہ کرنے والے دو افرادکو پھانسی دے دی گئی

 تہران :  شاہ چراغ مزار پر حملہ کرنے والے دو افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے ہفتے کے روز مزار شاہ چراغ پر حملہ کرنے والوں 2 افراد کو پھانسی دے دی۔

مذید پڑھیں: ایران میں شاہ چراغ کے مزار پر حملہ، 15 زائرین جاں بحق

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزار پر حملہ گزشتہ سال اکتوبر میں کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 13 لوگ جاں بحق ہوئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ دونوں افراد کو پھانسی صبح طلوع آفتاب سے پہلے جنوبی شہر شیراز میں دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں افراد نے مقدمے کی سماعت میں بتایا تھا کہ وہ پڑوسی ممالک افغانستان میں داعش سے رابطے میں تھے اور وہیں سے شاہ چراغ مزار پر حملے میں مدد حاصل کی۔

مذید پڑھیں: ایران: شاہ چراغ مزار پر حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مزار حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ حملہ آوار مزار میں داخل ہو رہے ہیں اور انہوں نے ایک بیگ میں اپنا اسلحہ چھپا رکھا ہے اور فائرنگ اس وقت ہوئی جب زائرین نے راہداریوں میں بھاگنے اور چھپنے کی کوشش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں