اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکرسودی نظام کا خاتمہ کرے گی جو معیشت میں بہتری کی پہلی سیڑھی ہے، بر سر اقتدار آکرکرپشن کا خاتمہ اور انصاف اور احتساب کا کڑا نظام لائیں گے۔
میاں محمد اسلام نے کہا کہ اسٹیٹس کو توڑ کر ہر شعبہ میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی، ملک کے وسائل عوام پر خرچ ہوں گے،حکمرانوں کی وجہ سے ملک مسلسل انحطاط کی جانب بڑھ رہا ہے، سابقہ اور موجودہ وزیراعظم میں صرف نام کا فرق ہے، حکمران جماعتوں کی پالیسیوں میں تسلسل ہے، انھوں نے مل کر کشمیر کا سودا کیا۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کی، سودی نظام جاری رکھا، موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے ملک میں جنگل کا قانون ہے تمام ادارے تباہ کردیے گئے ہیں،پی ڈی ایم حکومت نے احتساب کے اداروں کا خاتمہ کیا اور عوام کو غربت، جہالت اور مہنگائی کے تحفے دیے، وسائل پر دو فیصد اشرافیہ قابض ہے، محنت مزدور کسان کرتا ہے اور پھل ظالم جاگیردار اور سرمایہ دار کھاتا ہے۔