ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف معاہدہ: عالمی ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کے بعد عالمی ایجنسی ‘‘فچ’’ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرکے ٹرپل سی کردی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ ہونے کے بعد ملک کے لیے فنڈنگ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی عالمی ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ کے لیے کیے گئے اقدام کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے ذریعے تصدیق کردی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ گلوبل ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ اپ گریڈکردی۔  فچ نے طویل مدتی کرنسی ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ آئی ڈی آر سےٹرپل سی کردی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حالیہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب سے یہ ایک اور مثبت خبر ہے، وزیراعظم، حکومتی اتحادیوں، معاشی ٹیم اور قوم کو مبارک ہو۔ دوسری جانب معاشی تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں