لندن: سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، موجودہ حالات کے ذمہ دار سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہیں۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کو وزارت عظمی کا چسکا لگ گیا ہے، مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا، کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی، فیصل واوڈا کو ٹافی دی تو اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں۔
سابق مشیر احتساب نے کہا کہ مجھے اگلے سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، البتہ پی ٹی آئی دور حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔