ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین،اسکول پر چاقو بردار حملہ، 6 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا

بیجنگ:چین میں اسکول پر چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے 3 طلبہ سمیت 6 افراد کو ہلاک اور 1 کو زخمی کردیا۔

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں مسلح  شخص نے ایک  سکول پر حملہ کیا ۔

صوبائی حکومت کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ اسکول پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 3 طلبہ، 1 استاد اور 2 والدین ہلاک ہوگئے جبکہ 1شخص زخمی ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے حملے کے الزام میں ایک 25 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

میڈیا  رپورٹ کے مطابق حملے کی نوعیت اور مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں