ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توہین قرآن: معافی مانگنے تک افغانستان میں سویڈن کی سرگرمیاں معطل کرنےکا حکم

کابل:طالبان حکومت نے سویڈن میں توہین قرآن کے واقعے کے خلاف افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں معطل کردیں۔

طالبان رہنما ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ توہین قرآن اور  مسلمانوں کے عقائد کی توہین کرنے پر سرکاری سطح پر معافی مانگنے تک سویڈن کی تمام سرگرمیاں افغانستان میں معطل رہیں گی۔

دوسری جانباقوام متحدہ میں امارات اسلامی افغانستان کے نامزد سفیر سہیل شاہین نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی افغانستان کی سرزمین پڑوسی ممالک سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مجھے کچھ میڈیا آوٹ لیٹس نے غلط حوالہ دیا ہے۔

میں نے کہا تھا کہ ہم کسی کو بھی پڑوسی ممالک سمیت کسی بھی ملک کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینے کے پابند ہیں لیکن جہاں تک کسی ملک کی داخلی سلامتی کا تعلق ہے تو یہ ان کی ذمہ داری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں