ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

190 ملین پاؤنڈز فراڈ کیس: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا

لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب )نے 190 ملین پاونڈ کے سکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو (آج) جمعرات کو طلب کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پانڈ سکینڈل کیس میں نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ہے جو کہ ان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا۔

نوٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے انہیں تفتیش کے لیے(آج) 13 جولائی کی دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو (آج) 13 جولائی کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔

نیب نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ پیشی کے دوران چیئرمین تحریک انصاف اپنے ہمراہ ملکی اور غیر ملکی جائیداد کی تفصیل بھی لائیں۔ نیب کی جانب سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پانڈز فراڈ کیس کا مکمل ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبرنمبر09 …… 12 جولائی 2023ء……

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں