ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

9 مئی واقعات ناقابل معافی جرم، پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں،سول سوسائٹی

 لاہور: سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سول سوسائٹی اور صحافیوں کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا، وفد نے 9 مئی کے واقعات کو ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔

 وفد کے شرکا ء کا کہنا تھا کہ آج ہم نے جناح ہاوس کا دورہ کیا تو دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا کہ شرپسندوں نے اپنے ہی قائد کے گھر کو کس قدر بری طرح جلایا، پاک افواج اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنا کسی بھی لحاظ سے قابلِ معافی جرم نہیں ہے۔

 شرکا نے کہا کہ ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تاحیات کھڑے رہیں گے، شرپسندوں نے قائد کے گھر لہراتے قومی پرچم اور مسجد کے تقدس کو بھی پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

 وفد کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ قائد کے گھر تباہی پھیلانے والوں کے خلاف حکومتِ پاکستان اور عدالتوں کو جلد از جلد کارروائی کر کے سخت سزا دینی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں