ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے،ابو ظہبی میں ولی عہد نے استقبال کیا

ابوظہبی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے کیا۔

غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بذریعہ ٹوئٹ ائیر پورٹ پر استقبال کرنے پر ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے  بیان میں کہا ہے کہ نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان سے ملاقات کرکے تفصیلی گفتگو کریں گے۔

وزیز خارجہ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اپنے اس دورے کے دوران اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مظبوط کریں گے اور توانائی، تعلیم، صحت، خوراک، فن ٹیک، دفاع اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا یہ عالمی مسائل بالخصوص UNFCCC کے COP28 کی یو اے ای کی صدارت اور جی 20 کی بھارت کی صدارت کے تناظر میں جس میں UAE ایک خصوصی مدعو ہے، پر تبادلہ خیال کرنے کا بہترین موقع  ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں