ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی

 ٹھٹھہ : دھابیجی پمپنگ سٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی۔

واٹر بورڈ کے حکام کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 صبح 6 بج کر 35 منٹ پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پھٹی، تمام پمپ بند ہونے سے کراچی کو 7 کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی، لانڈی، ملیر، کورنگی، شاہ لطیف ٹان، قائد آباد، گلشن حدید، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت ہوگی۔

اس حوالے سے واٹر بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے 7 پمپس بند ہو گئے، متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دھابیجی پمپنگ سٹیشن کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں