صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہے کہ ہم نے 15 جولائی کو نہ کبھی فراموش کیا ہے اور نہی اسے فراموش ہونے دیں گے۔
انہوں نے خیالات کااظہار ناکام بغاوت کی کوشش کی 7 ویں سال کے موقع پر استنبول گورنر کے دفتر اور اسکودار میونسپلٹی کے تعاون سے منعقدہ "ترک صدی کے ہیروز” پروگرام م سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم فیتو کے غداروں کو، ان کی حمایت کرنے والوں اور اور ان کا ساتھ دینے والوں کو اچھی طرح جانتے ہیں، ہم نے ان کو اپنی یادداشت میں میں محفوظ کرلیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے ساتویں سال اس بات کو دہرا رہا ہوں کہ ہم نے کحی بھی اس ناکام بغاوت کو فراموش کیا ہے اور نہیں ہی کسی کو فراموش کرنے دیں گے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ (15 جولائی کی بغاوت کی کوشش) کا مقصد ہماری قوم اور اس کی فوج کے درمیان جسے وہ پیغمبر کے خاندان ہی کے ارکان سمجھتے ہیں کے درمیان دراڑ پیدا کرنا تھا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ جو لوگ ڈاکووں ، چوروں اور فوجی جنتہ کا ساتھ دیتے ہیں وہ کبھی بھی 15 جولائی کی اہمیت کو نہیں سمجھ سکتے ہیں۔