کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود اناج راہداری کا معاہدہ معطل کر دیا ہے جو کہ ہماری شرائط پوری ہونے پر ہی بحال ہوگا۔
پیسکوف نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ یوکرین اور روس کے درمیان اناج راہداری معاہدے کی میعاد آج پوری ہو رہی ہے ،اسے اب معطل کیا جا رہا ہے اگر روس کی مطلوبہ شرائط پوری کر دیں تو یہ معاہدہ دوبارہ بحال ہو جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ کریمیا کے پل پر حملے سے اس معاہدے کا کوئ تعلق نہیں ہے،صدر پوتین نے معاہدے کی بحالی نہ کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ پہلے بھی سنا دیا تھا۔
امور خارجہ کی ترجمان ماریا زخا رووا نے ریا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ روس نے معاہدے میں توسیع پراعتراض سے ترکیہ ،یوکرین اور اقوام متحدہ کو باضابطہ طور پر بتادیا ہے۔