اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری منظور نہ ہو تو پرانی منظور شدہ مردم شماری پر الیکشن ہوتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 54 میں دونوں صورتیں موجود ہیں، انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے، انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات جلد منظر عام پر آجائیں گی۔
خیال رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان سمیت دیگر پارٹیوں نے بھی مردم شماری کے اعداد شمار ماننے سے انکارکردیا ہے، دوبارہ سے درست مردم شماری کا مطالبہ کیا ہے۔