کابل:امارات اسلامی افغانستان وطالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے وضاحت کی ہے کہ مذہبی اقلیتوں کو عبادات اور تقریبات میں آزادی حاصل ہے ،محرم کی تقریب میں اہل شعیہ کو بھی ازادی حاصل ہے۔
ذبیح اللہ مجاہدنے کہاکہ چند روز بعد 10 محرم الحرام کا انعقاد کیا جائے گا اور اہل شیعہ کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، اہل شیعہ کی بستیوں میں واقع تمام مزارات پر مجالس اور تقاریب کا انعقاد اس طرح کیا جا سکتا ہے جو ان کے مذہبی اصولوں کے موافق ہو۔
ترجمان نے کہاکہ بڑے اجتماعات کا انعقاد کسی ایک گروہ تک محدود ہو گیا ہے اور شیعہ علما کی آراء کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے او ان کی درخواست کے مطابق اقدامات کیے گئے ہیں، اس حقیقت کے بارے میں کہ بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس اور خدشات درست نہیں ہیں۔
امارات اسلامیہ مذہبی اقلیتوں کی حمایت کرتی ہے اور انہیں عبادات اور ان کی تقریبات کی آزادی دیتی ہے۔