ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم انٹرنیشنل فیفا فرینڈلی میچ کیلئے سنگاپور پہنچ گئی

سنگاپور: پاکستان ویمن فٹبال ٹیم انٹرنیشنل فیفا فرینڈلی میچ کھیلنے کے لیے سنگاپور پہنچ گئی ہے۔

پی ایف ایف کے مطابق قومی ٹیم (کل) بروز منگل سنگاپور کے خلاف واحد دوستانہ میچ کھیلے گی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف دو میچ کھیلنا تھے تاہم این او سی اور ویزا کے اجرا میں تاخیر کے باعث 15 جولائی کو ہونے والا میچ دونوں فیڈریشنز کی باہمی رضامندی سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی فیفا رینکنگ 157 جبکہ سنگاپور کی رینکنگ 131 ہے تاہم پاکستان ویمن ٹیم کی پلیئرز اس دوستانہ میچ میں اچھے نتائج کے لئے پر امید ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں