ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین کی بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے کو ختم کرنے پر روس کے خلاف رد عمل

یورپی یونین کمیشن کی صدرارسلا  وون در لیین نے کہا کہ ہم  روس کی طرف سے بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کو ختم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وون در لیین  نے اس موضوع کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "میں اقوام متحدہ اور ترکیہ کی کوششوں کے باوجود بحیرہ اسود کے  اناج معاہدےکو ختم کرنے کے روس کے اقدام کی شدید مذمت کرتی ہوں۔”

وون در لیین نے کہا کہ یورپی یونین مشکل حالات میں ان لوگوں کے لیے خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، اور یوکرین سے یورپی یونین کے ذریعے قائم کیے گئے زمینی رابطوں کے ذریعے خوراک کی مصنوعات کی آمدورفت جاری رہے گی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں